حکومتی ارکان اسمبلی بھی مہنگائی کیخلاف پھٹ پڑے

Nov 25, 2021 | 18:43:PM
راجہ ریاض ، حکومت کیخلاف
کیپشن: راجہ ریاض فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بڑھتی ہوئی مہنگائی پر جہاں عام لوگ حکومت کو کوس رہے ہیں وہیں حکومتی ارکان بھی پریشان ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق راجہ  ریاض کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بہت بڑھ چکی ہے اور حکومت اسے کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ اب پیٹرول کا نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے،پیٹرول پمپس ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  جو وزرا اس مسئلے میں شامل ہیں ان سے جواب طلبی ہونی چاہیے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ جہانگیر ترین گروپ کی پالیسی ویٹ اینڈ سی والی ہے۔پی ٹی آئی اپنے معاملات درست کرے نہیں تو جہانگیر ترین گروپ نیا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہو گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ مہنگائی کی وجہ سے  حکومتی ایم پی ایز اور ایم این ایز سب ہی پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول بحران آتے ہی ترین گروپ میدان میں آگیا، گل ودھ گئی اے ۔۔؟