پٹرول بحران۔۔ ایمبولینس بند۔۔ کراچی میں شہری رل گئے

Nov 25, 2021 | 17:08:PM
کراچی پٹرول بحران فلاحی سرگرمیاں معطل
کیپشن: ایدھی ایمبولینس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں پٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال کے باعث فلاحی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن نے 50فیصد ایمبولنس کھڑی کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پٹر ول بحران کے بعد فلاحی سرگرمیاں سرانجام دینے والے بڑے ادارے چھیپا فائونڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پٹرول کے حصول میں مشکلات کے باعث ایمبولنسز گراؤنڈ کی ہیں۔چھیپا فاؤنڈیشن کی بھی 300سے زائد ایمبولنسز فلاحی سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمبولنس دستیاب نہ ہونے سےمریضوں اور اہلخانہ کو  پریشانی  کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں پمپس بند،پٹرول آپ کے شہر میں کہاں سے ملے گا،تفصیلات منظرعا م پر

 ایدھی فائونڈیشن  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن ادارے کی ٹیلی فونک لائنیں منقطع ہونے سے متاثر ہو چکا ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس ایک ہفتے کا ایندھن ذخیرہ ہوتا ہے۔پٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال جاری رہی تو آئندہ دن روز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ شہر میں ایدھی فاؤنڈیشن کی 400 سے زائد ایمبولنسز یومیہ فلاحی سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول بحران۔۔حکومت کی پمپ مالکان کو بڑی پیشکش