پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

May 25, 2024 | 10:22:AM
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برمنگھم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا، ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، بارش کی وجہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں ٹاس بھی نہ ہو سکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم نے کروٹ بدل لی،محکمہ موسمیات نے بھی نوید سنا دی