شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

May 25, 2023 | 22:34:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جھوٹے پراپیگینڈے اور مقبوضہ وادی میں حالیہ G-20 اجلاس بلا کر دنیا کو غلط ثاثر دینے کی مزموم کوشش کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے اقدام کو سراہا، وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی سے بھرپور خطاب کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی سردار ایاز صادق کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ملاقات

بلاول بھٹو سے ملاقات کے موقع پر  وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے، بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مزموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی، ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے.