9 مئی کے واقعات میں ملوث افغانیوں کیلئے گھر گھر تلاشی کے احکامات جاری

May 25, 2023 | 16:06:PM
9 مئی کے واقعات میں ملوث افغانیوں کیلئے گھر گھر تلاشی کے احکامات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے جلاؤ گھیراؤ اور شرپسند کارروائیوں میں ملوث افغانیوں کی تلاش کیلئے گھر گھر تلاشی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن مختلف سیکیورٹی خدشات اور اشتہاریوں کیلئے کیا جائے گا جو  جی ایٹ اور اس کے گرد و نواح کی آبادیوں میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: عسکری ٹاور حملہ کیس، عمر سرفراز چیمہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا

خیال رہے کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی عدم گرفتاری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تمام ملوث افراد کی تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں لیکن نادرا سے ان کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔

سی ٹی ڈی پر مشتمل 6 ٹیمیں صرف جی ایٹ میں گھرگھر تلاشی لیں گی جبکہ میر آبادی گولڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی آپریشن کیا جائے گا۔