عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر سرفراز چیمہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا

May 25, 2023 | 14:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 9 مئی کو عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

اس موقع پر کمرہ عدالت میں ہی عمر سرفراز چیمہ کی بیوی اور بیٹی نے ان سے ملاقات کی جسکی اجازت عدالت نے انہیں دی تھی۔

خیال رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا اور اس کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کی۔

یہ بھی پڑھیے: اسد قیصر کا پریس کانفرنس کرنے کا موڈ نہیں بنا؟ جج کا وکیل سے استفسار،کمرہ عدالت میں قہقہے

دوسری جانب شیر پاؤ پل پر روڑ بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین کو بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

@24newshdofficial #24news #yasminrashid #imrankhan #fyp #fypシ #foryou #foryoupage #viral #trending ♬ original sound - 24newshdofficial

ڈاکٹر یاسمین راشد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ آج مکمل ہوا اور اس کیس کی سماعت بھی  انسداد دہشتگردی عدالت  کی ایڈمن جج عبہر گل خان کریں گی۔