مبینہ آڈیو لیک کمیشن،عابدزبیری نےطلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا

May 25, 2023 | 15:14:PM
مبینہ آڈیو لیک کمیشن،عابدزبیری نےطلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آڈیو لیک کمیشن کی تحقیقات کا معاملہ،صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے آڈیو لیکس کمیشن کا طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عابد زبیری نے طلبی کو نوٹس کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی،آئینی درخواست میں وفاق، آڈیو لیک کمیشن، پیمرا اور پی ٹی اے کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ مبینہ آڈیو لیک کمیشن تشکیل کانوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے،آڈیو لیک کمیشن کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 9، 14،18، 19، 25 کی خلاف ورزی ہے،مبینہ آڈیو لیک کمیشن کی کارروائی اور احکامات کا غیر آئینی غیر قانونی قرار دیا جائے،قرار دیا جائے کسی بھی شہری کی جاسوسی یا فون ٹیپنگ نہیں کی جا سکتی۔

درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ آڈیوز کو غیر قانون قرار دیا جائے،حکم دیا جائے کہ مبینہ غیر آئینی آڈیوز کی بنیاد پر کسی شہری کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے،غیر قانونی آڈیوز کو میڈیا پر نشر کرنے اور آگے پھیلانے سے روکنے کا حکم دیا جائے،جوڈیشل کمیشن نوٹیفکیشن اور کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلق فریقین کو گمنام سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والوں کی شناخت کا حکم دیا جائے۔
 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ایک اور بڑ ادھچکا ،مزید 2 رہنماؤں نے راہیں جدا کر لیں