پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان، قید پی ٹی آئی ارکان کو شمولیت کی دعوت

May 25, 2023 | 13:56:PM
پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان، جیل میں قید پی ٹی آئی ارکان کو شموکیت کی دعوت
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملتان میں پی ٹی آئی حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر اور دیگر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی جماعت کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بہکا کر قومی اداروں پر حملے کروائے گئے۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے موجود ہ وقت میں ایسے حالات پیدا کیے گئے کہ نوجوان بہک کر ان حساس اداروں کو نشانہ بناتے رہے جو ہماری پہچان اور ہمارے محافظ ہیں۔

راؤ یاسر نے مزید کہا کہ جو گزشتہ 75 سال میں ہمارا دشمن بھی نہیں کرسکا وہ ہمارے اپنے لوگوں نے کردیا، ان تمام واقعات کے ذمے دار لوگوں کی ہم کڑی مذمت کرتے ہیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 9 مئی واقعات سے عوام رنجیدہ، ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے حوصلے کو داد دیتا ہوں،وزیرِ اعظم

اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے نوجوان اور قائدین کو اکٹھا کرکے پاکستان تحریک انصاف حقیقی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، آج یوم شہداء کی مناسبت سے ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ مخلص اور ایماندار لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں گے جو ملک و قوم کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیلوں میں قید پی ٹی آئی کارکنان جو قائدین کی وجہ سے اس معاملے میں پھنسے اور جو بے گناہ ہیں ان کیلئے ہم تحریک چلائیں گے اور انہیں رہائی دلانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جو وژن لیکر سیاست میں آئے تھے اس پر قائم رہتے تو حالات آج سے بہت مختلف اور بہتر ہوتے، عمران خان نے وہی پرانے چہرے چُنے، انہی الیکٹیبلز کو دوبارہ پارٹی میں شامل کیا اور وہی لوگ آج پارٹی کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔