بھارت: اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا بائیکاٹ کردیا

May 25, 2023 | 12:43:PM
بھارت: اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کا بائیکاٹ کردیا
کیپشن: بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی چھت پر نصب قومی نشان
سورس: گلف نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا بائیکاٹ کریں گی۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر صدر کو بائی پاس کرنے اور جمہوریت کی ’سنگین توہین‘ کا الزام لگایا ہے۔

اس عمارت کی تعمیر سنٹرل وسٹا پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد برطانوی نوآبادیاتی دور سے تعلق رکھنے والی سرکاری سہولیات کی تزئین و آرائش کرنا ہے، جس میں وزیر اعظم کیلئے ایک نئی رہائش بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر جنوری 2021ء میں شروع ہوئی اور اس کی لاگت کا تخمینہ 12 بلین روپے ( 145 ملین ڈالر) لگایا گیا ہے۔

اس منصوبے کے حوالے سے شفافیت کی کمی، زیادہ لاگت، ماحولیاتی اور رئیل اسٹیٹ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

کل بدھ کو 19 اپوزیشن جماعتوں نے نئی دہلی میں اتوار کو ہونے والی افتتاحی تقریب سے ہندوستانی صدر دروپدی مرمو کو مدعو نہ کرنے کے حکومتی فیصلے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت پر براہ راست اثر پڑتا ہے اور اس کے مطابق جواب کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پارلیمنٹ سے جمہوریت کی روح نکالنے کے بعد ہمیں نئی عمارت کی کوئی اہمیت نہیں دکھائی دیتی۔ ہم افتتاح کے بائیکاٹ کے اپنے اجتماعی فیصلے کا اعلان کرتے ہیں۔‘

بھارتی حکومت نے عمارت کی تعمیر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے اور ہندوستانیوں کیلئے فخر کی بات ہے۔

Shamroze Khan

شمروز خان صحافت کے طالب علم ہیں اور بطور سب ایڈیٹر (ویب) 24 نیوز کے ساتھ منسلک ہیں۔ سماجی مسائل، موضوعات اور حقائق پر لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔