خطرناک وبا پھوٹ پڑی، 15 افراد ہلاک

May 25, 2023 | 10:52:AM
خطرناک وبا پھوٹ پڑی، 15 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے گوٹینگ میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی  جس کے نتیجے میں 15 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے محکمہ صحت نے صوبہ گوٹینگ میں اتوار کو ہیضے کی وباء کا اعلان کرتے ہوئے 15 اموات اور 41 مریضوں کی تصدیق کی ہے اور شہریوں کو نلکوں کا پانی نہ پینے کی ہدایت کی ہے،محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں ہیضہ کے 41 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں 34 صوبہ گوٹینگ، ایک صوبہ لیمپوپو اور چھ فری اسٹیٹ میں ہیں۔

میونسپل حکام کے مطابق تسوانے شہر کو نلکوں میں سپلائی کیا جانے والا پینے کے قابل نہیں ہے تاہم واٹر ٹینکرز کے ذریعے شہریوں کو صاف پانی کی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ہیضہ شدید اسہال، الٹی اور کمزوری کا سبب بن سکتا ہے اور یہ بنیادی طور پر آلودہ خوراک یا پانی سے پھیلتا ہے، اگر علاج نہ کیا جائے تو اس سے کوئی بھی شخص چند گھنٹوں میں ہلاک ہوسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے دو ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی  چھوڑ دی