اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا:شاہد خاقان عباسی

May 25, 2021 | 13:27:PM
 اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا:شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، پیپلزپارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے۔سازشی عناصر کو ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں۔پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کو کوئی دعوت نہیں دی گئی، مولانا فضل الرحمان نے واضح کہا ہے پیپلزپارٹی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، پی ڈی ایم میں اگر کسی نے شامل ہونا ہے تو اس کا اعتماد بحال کرے، پی ڈی ایم ایسا اتحاد نہیں جس سے جب دل چاہا نکل جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کیلئے متحرک 

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والا ادارہ نیب ہے، کابینہ جو مرضی فیصلے کرتی رہے افسر عمل نہیں کرتے، ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، 53 روپے والی چینی 110 روپے کلو میں مل رہی ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ داروں کا آج تک پتہ نہیں چل سکا۔عوام مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹ اور دھوکے کو یوٹرن کا نام دیکر  فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے:بلاول