محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

Mar 25, 2024 | 19:42:PM
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے ویسے ویسے گرمی کی شدت میں اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے،ایسے میں محکمہ موسمیات نے  روزہ داروں کو آئندہ چند روز میں بارش کی خوشخبری سنائی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش کاامکان  ہےجبکہ اسلام آباد  ، پنجاب اور سندھ  میں  موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آئندہ روز کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا   کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم خشک  تاہم رات کے وقت  ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان ،کرم، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اورمانسہرہ میں چند مقا مات پر تیز ہوااور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کی بات کریں تو  دن کے وقت بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ، تاہم رات کے اوقات میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ، بھکر اور بہاولپور میں آندھی کیساتھ ساتھ جھکڑ آنے کا امکان ہے جبکہ بارش کی بھی نوید سنائی گئی ہے، مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے اسی طرح بلوچستان کے شہر کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں چند مقا مات پر تیز ہوااور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقا ما ت پر تیز ہوااور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکس چوروں کی شامت آگئی