زمین سے محبت کے عالمی دن پردنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا

Mar 25, 2023 | 22:17:PM
 زمین سے محبت کے عالمی دن پردنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین سے محبت کے اظہارکے عالمی دن کے موقع پر آج  ارتھ آور منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق زمین سے محبت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت 180 ممالک میں  رات  8:30 بجے سے 9:30 بجے تک  تمام روشنیاں  بجھا دی گئیں، اس ایک گھنٹے کے دوران تمام اضافی لائٹس اور برقی آلات  بھی بند کر دیئے گئے تاکہ کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس تحریک کا آغاز  ورلڈ وائڈ فنڈ نے کیا تھا  جبکہ  سب سے پہلے 2007 میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اَرتھ ڈےمنایا گیا ، جس کے بعد 180 سے زائد ممالک میں لاکھوں شہریوں، تنظیموں نے اس تحریک میں بھر چڑھ کر حصہ لیا۔آج اس مہم کو سپورٹ کرنے والوں کی تعداد کروڑوں تک جاپہنچی ہے۔اس تحریک کا باقائدہ آغاز 2009 سے شروع ہوا۔