بلاول اور فضل الرحمان میں رابطہ، ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، دونوں رہنماﺅں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹیلی فون پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔دونوں رہنماﺅں میں ملکی صورتحال پربھی بات چیت بھی ہوئی۔
دونوں رہنماﺅ ں کی گفتگو میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے مریم نواز کی کل کی پیشی ملتوی کردی۔ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے پلان بنایا تھا۔نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی ملتوی کرنے کے بعد پی ڈی ایم رہنما اور چیئرمین پیپلزپارٹی سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر توجہ دینگے۔