وزیراعظم شہباز شریف  آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں:شاہ محمود قریشی

Jun 25, 2023 | 16:17:PM
وزیراعظم شہباز شریف  آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں:شاہ محمود قریشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف  آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں  بھارت امریکا مشترکا اعلامیے پر  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسئلے پر کسی نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا،  وزیراعظم آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں امریکا بھارت مشترکا اعلامیے پر بھی کچھ کہتے۔
شاہ محمود قریشی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وزیرخارجہ نے کوئی بات کی،دفترخارجہ کی وہ اہمیت نہیں جو سیاسی لیڈر شپ کی ہوتی ہے۔
 ضرور پڑھیں :نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بڑا ریلیف مل گیا، قومی اسمبلی سے بل منظور

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )  آئی ایم ایف کو اب ان پر اعتماد نہیں رہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آئی ایم ایف کا یہ مؤقف تسلیم کرلیا ہے کہ ڈار کےریونیو اقدامات ناکافی تھے۔