بینکوں سے رقم نکلوانےکا نیا فراڈ، شہری کروڑ پتی سے ککھ پتی ہو گئے

Jun 25, 2023 | 11:35:AM
بینکوں سے رقم نکلوانےکا نیا فراڈ، شہری کروڑ پتی سے ککھ پتی ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بینک اکاونٹ میں پیسے رکھنے والے شہری ہوشیار ہو جائیں ایف آ ئی اے سائبر کرائم ونگ نے ایک ایسے فراڈ کا پتا لگا لیا جس سے  شہری چند گھنٹوں میں کروڑ پتی سے ککھ پتی ہو نے لگے ۔

 تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے  گوجرانوالا  سائبر کرائم ونگ نےشہریوں کو انتہائی سائنسی طریقے سے لوٹنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے  جس میں بینک مینیجر بھی شامل ہے، گینگ انتہائی ہوشیاری اور چلاکی سے شہریوں کے اکاونٹ خالی کر چکے ہیں ، گروہ کے سرغنہ جلیل الرحمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے  ملزمان کے خلاف5  مقدمات درج کر لیے ہیں، متاثرہ شہریوں کی شکایات ملنے پر مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔

سائنسی طریقہ واردات

ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے گروہ کے طریقہ واردات کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان کوریئر سروس کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواتے اور پھر ریسیونگ پیپر پر ان کے انگوٹھےکا نشان لے لیتے تھے،تفتیشی افسر کے مطابق  ملزمان انگوٹھے کے  نشان کو سلیکون پر کاپی کرتے اور اس کے ذریعے بینک اکاؤنٹ ہولڈر شہریوں کے زیر استعمال سم کارڈ کا ڈپلیکیٹ سم کارڈ حاصل کر لیتے تھے،ملزمان کے پاس ڈیجیٹل موبائل فون ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کیلئے ساری معلومات بینک مینیجر کے ذریعے پہلے سے موجود ہوتی تھیں ۔