ایشین کرکٹ گیمز پاکستانی ویمنز ٹیم کا اعلان، سابق کپتان کی چھٹی

Jul 25, 2023 | 11:15:AM
ایشین کرکٹ گیمز پاکستانی ویمنز ٹیم کا اعلان، سابق کپتان بسمہ معروف پاکستانی سکاڈ سے آوٹ،  ڈیانا بیگ کی واپسی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایشین کرکٹ گیمز پاکستانی ویمنز ٹیم کا اعلان ہو گیا، سابق کپتان بسمہ معروف اسکواڈسےباہر ہو گئیں،  ڈیانا بیگ کی واپسی متوقع ہے،انوشے ناصر اور شوال ذوالفقار کی اسکواڈ شمولیت پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

  قومی ویمنز ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ  کا انتخاب  ہو گیا، سابق کپتان آؤٹ ،لیفٹ آرم اسپنر انوشے ناصر اوردائیں ہاتھ کی بیٹر  شوال ذوالفقار کی شمولیت، ٹیم میں ڈیانا بیگ کی واپسی ، جو اس سال آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلی زخمی ہوجانے کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر تھیں۔

پندرہ رکنی اسکواڈ  کا انتخاب ویمنز سلیکشن کمیٹی کے چیرمین سلیم جعفر، ہیڈ کوچ مارک کولز اور کپتان ندا ڈار کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈمیں، ندا ڈار ( کپتان ) عالیہ ریاض،  انوشے ناصر، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، ناجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز ، عمیمہ سہیل، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین ، عروب شاہ اور ام ہانی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے اس سال 19سے 26 ستمبر تک چین کے شہر ہینگ زو میں منعقد ہونگے۔ اس سے پہلے پاکستان کی ویمنز ٹیم 2010 ء میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز اور پھر2014ء میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت چکی ہے اور  اب اس کی نظریں  ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر مرکوز ہیں

ایشین گیمز سے قبل پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم یکم سے 14 ستمبر تک جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل ( آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ) کھیلے گی۔

ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں عائشہ اشعر ( منیجر )، مارک کولز ( ہیڈ کوچ )، سلیم جعفر ( بولنگ کوچ ) ،محتشم رشید ( فیلڈنگ کوچ ) اور رفعت گل ( فزیوتھراپسٹ شامل ہیں۔