کیسز کا الیکشن سے تعلق نہیں، امیدواروں اور ٹکٹس کا فیصلہ ہوچکا، بیرسٹر علی ظفر

Jan 25, 2024 | 18:49:PM
کیسز کا الیکشن سے تعلق نہیں، امیدواروں اور ٹکٹس کا فیصلہ ہوچکا، بیرسٹر علی ظفر
کیپشن: بیرسٹر علی ظفر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بیرسٹر علی ظفر نے  کہا کہ کیسز کا آنے والے عام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، امیدواروں اور ٹکٹس کے متعلق فیصلے ہوچکے۔

بیرسڑ علی طفر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے پیغام ہے کہ ووٹرز بھرپور طریقے سے ووٹ کا حق استعمال کریں، یہ الیکشن نہیں ہے جس میں آپ ایک سیاسی پارٹی کو کمپئین کرنے نہیں دے رہے، اس الیکشن سے ہی اصل آزادی ملے گی قانون کی حکمرانی ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیے: سیاسی اتحاد کن جماعتوں سے ہو سکتا ہے ؟ بانی پی ٹی آئی نے  اہم نام ظاہر کر دیئے

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ الیکشن کے بعد ایسا ملک بنے جہاں قانون ہی قانون اور قانون کی پاسداری ہو، اس الیکشن میں لوگوں نے اپنا حق واپس لینا ہے، وکیل کی حیثیت سے ہمارے قانونی تقاضے عدالت کو پورے کرنا ہوں گے، یہ بھی نہیں ہوسکتا کی تیزی سے کیس چلے اور انصاف نہ ہو سکے، ضروری ہے کہ کیس کو چلانے کیلئے قانون کے تقاضے پورے ہوں چاہے کیس آٹھ فروری سے آگے جائے۔