طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔۔اہم خبر جانیے

Jan 25, 2022 | 15:45:PM
پنجاب، کالجز ،اسامیاں ،خالی،انکشاف ،طلبا، مستقبل، خطرے میں
کیپشن:  کلاس میں بچے پڑھ رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کے 790 کالجز میں ہزاروں اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ، کالجز میں اساتذہ کی8ہزار اسامیاں خالی پڑی ہیں،طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب کے کالجوں میں ہزاروں اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کالجز میں  اساتذہ کی  ہزاروں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو 6ہزار کالج اساتذہ بھرتی کرنے کی ریکوزیشن ارسال کر رکھی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کالجز کیلئے 2 ہزار اساتذہ بھرتی کر لئے ہیں۔ مذکورہ 2 ہزار اساتذہ کی بھرتی کے باوجود پنجاب میں کالج اساتذہ کی 6ہزار اسامیاں اب بھی خالی ہیں۔ اساتذہ کی اسامیاں خالی ہونے سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک وبا کے حملے۔۔طلبا کیلئے اہم خبر۔۔ بڑا فیصلہ ہو گیا