قومی ٹیم کے سابق  کپتان وسیم اکرم کورونا میں مبتلا 

Jan 25, 2022 | 14:00:PM
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کورونا میں مبتلا
کیپشن: وسیم اکرم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

      ( مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے لیجنڈ  سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نجی لیگ میں شرکت کے بعد اومان سے واپس آ ئے تھے ، سابق کھلاڑی کو گلے میں تکلیف محسوس ہو رہی تھی اور طبیعت ناساز تھی جس پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آ گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوہلی بیٹی کی تصاویر شیئر کیوں نہیں کرنا چاہتے ؟۔۔اہم وجہ سامنےآ گئی

وسیم اکرم نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کوآئیسولیٹ کر لیاہے۔

 ڈاکٹرزکے مطابق وسیم اکرم کی حالت ٹھیک ہے اور وہ قرنطینہ میں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ٹیسٹ مثبت ۔۔کامران اکمل اورارشد اقبال پی ایس ایل 7 سے آئوٹ

یاد رہے کہ وسیم اکرم کراچی کنگز کے صدر بھی ہیں اور 27 تاریخ سے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کا آغاز ہونے جارہاہے ۔