امریکی صدر کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کو گالیاں

Jan 25, 2022 | 12:26:PM
امریکی صدر ، بائیںن
کیپشن: امریکی صدر جو بائیڈن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدرجو بائیڈن نے پریس کانفرنس کے دوران سوال پوچھنے پر صحافیوں کو گالیاں دینا شروع کردیں لیکن بعد میں امریکی صدر نے ٹیلی فون کرکے صحافی سے معذرت کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی فوج نے حکومت کا تختۃ الٹ دیا
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر پریس کانفرنس کررہے تھے کہ امریکی ٹی وی کے ایک رپورٹر نے ان سے مہنگائی کے حوالے سے سوال کیا امریکی صدر نے اس سے تلخ کلامی پر اتر آئے ۔ امریکی صدر نے انہیں جواب دیتے ہوئے ان کو گالیادینا شروع کردیں ۔لیکن بعد ازاں امریکی صدر نے صحافی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے معذرت کی ۔امریکی صدر نے ان سے کہا ”میںذاتیات پر نہیں اترتا ۔وہ ذاتی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک قومی مسئلے پر سوال اٹھایا گیا تھا ۔“امریکی ٹی وی کے رپورٹر نے امریکی صدر کے اس اقدام کی تعریف کی اور بتایا کہ حالانکہ وہ جوبائیڈن کے ذاتی دوست بھی نہیں تھے اس کے باوجود بھی امریکی صدر نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا ۔
 یہ بھی پڑھیں:5.3شدت کا زلزلہ۔۔۔ 2 افراد ہلاک،50 زخمی