برازیل: طیارہ حادثے میں فٹبال کلب کے صدر اور4 کھلاڑی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)برازیل میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں فٹبال کلب کے صدر اور چار کھلاڑی ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے ہی رن وے کے قریب ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس افسوسناک حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص محفوظ نہیں رہا۔ طیار میں سوار پالماس فٹبال کلب کے کھلاڑی ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے ٹورنامنٹ ملتوی کئے جانے کی تصدیق کر دی۔