ایک عمارت میں مقیم دنیا کا منفرد قصبہ

Feb 25, 2023 | 12:42:PM
ایک عمارت میں مقیم دنیا کا منفرد قصبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا ریاست الاسکا میں ایک منفرد قصبہ ہے جس میں سبھی لوگ ایک ہی چھت کے نیچے مقیم ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست الاسکا میں وائٹر Whittier  نامی ایک قصبہ واقع ہے جس کے تمام مقیم ایک ہی عمارت کے اندر بستے ہیں۔ ایک ہی چھت کے نیچے قصبے کے تمام افراد کا زندگی بسر کرنا  اس کو دنیا بھر کے لاکھوں قصبوں سے منفرد بناتا ہے۔  

اس قصبے کی آبادی تقریبا 300 افراد پر مشتمل ہے اور اس کے 85 فیصد لوگ ایک ہی  14 منزلہ عمارت میں مقیم ہیں۔ اس عمارت میں ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز موجود ہے۔ پوسٹ آفس سے لے کر پولیس اسٹیشن تک اور کریانہ سٹور سے لے کر چرچ تک سب کچھ ایک ہی عمارت میں موجود ہے۔ 

مزید پڑھیں: شادی کے اسٹیج پر فائرنگ کرتی دلہن نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچا دیا

اس قصبے تک رسائی نہایت کٹھن ہے کیونکہ وہاں تک صرف کشتی یا ایک سرنگ کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے۔ اس رہائشی عمارت کی تعمیر 1974 میں ہوئی تھی جو کہ  بنیادی طور پر سرد جنگ کے دور کی ایک فوجی بیرک ہے۔

 یہاں کے سب رہائشی ایک ہی عمارت میں اس لیے زندگی بسر کررہے ہیں کیونکہ اس قصبے کے 97 فیصد رقبے کی ملکیت الاسکا ریل روڈ کے پاس ہے اور اسی وجہ سے وہاں کوئی بھی گھر تعمیر نہیں کیا جا  سکتا۔

قصبے کے رہائشیوں کے مطابق اس عمارت کی تعمیر اس لیے کی گئی تاکہ رہائشیوں کو باہر نکلنے کی ضرورت ہی نہ پڑے اور ہر چیز انہیں ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہو۔

واضح رہے کہ  عمارت کے تہہ خانے میں ایک چرچ بھی موجود ہے اور  اس قصبے میں باہر سے آنے والے بھی رہائش کے لیے اسی عمارت کا رخ کرتے ہیں۔