مسلم لیگ ن کا جماعت اسلامی سے رابطہ۔ تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

Feb 25, 2022 | 23:35:PM
سعد رفیق۔لیاقت بلوچ۔عدم اعتماد۔اپوزیشن۔راستہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے ملک کی موجود سیاسی صورتحال ، عدم اعتماد کی تحریک اور قومی اقتصادی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔
خواجہ سعد رفیق نے لیاقت بلوچ کو اپوزیشن جماعتوں کی عدم اعتماد کی تحریک کیلئے سنجیدہ کوششوں سے آگاہی دی ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جب حکومت ناکام نااہل اور عوامی دشمنی کی وجہ سے قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن جائے تو حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے عدم اعتماد آئینی اور جمہوری راستہ ہے ،وزیر اعظم عمران خان کیلئے ابھی بھی راستہ موجود ہے استعفیٰ دیں اورعوام کو شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب کا حق دیا جائے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔ تحریک عدم اعتماد۔حکومتی ایوانوں میں کھلبلی۔سپیکر ہاﺅس میں ہنگامی اجلاس