یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آپریشن تیار، کہاں سے پاکستان منتقل کیا جائیگا؟ 

Feb 25, 2022 | 21:05:PM
یوکرین، پاکستانی شہریوں، طلبہ کی واپسی، سی ای او پی آئی اے، پاکستانی سفیر میں رابطہ،
کیپشن: یوکرین میں پھنسے پاکستانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی واپسی کیلئے سی ای او پی آئی اے اور یوکرین میں پاکستانی سفیر میں رابطہ ہوگیا، یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے آپریشن تیارکرلیاگیا،تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوبل میں یکجا ہوں گے، ٹرنوبل میں سفارتخانہ زمینی راستے سے پولینڈ تمام طلبہ منتقل کریگا۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کا بوئنگ 777 پولینڈ سے طلبہ کو وطن واپس پہنچائے گا، سی ای او ارشد ملک نے کہاکہ طلبہ کو واپس لانے کیلئے پرواز کی تیاری کی جارہی ہے ،طلبہ کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی ،ان کا کہناتھاکہ ہم وطنوں کو واپس پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اچانک اضافے کے بعد بڑی کمی