یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کیلئے سفارتخانے سے ہدایات جاری

Feb 25, 2022 | 13:18:PM
پاکستانی طلبہ کیلئے ایڈوائزری جاری
کیپشن: یوکرین میں پاکستانی طلبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین پر روس کے حملے کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانہ کیف سے ٹرنوپل منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین میں پاکستانی سفیر نویل کھوکھر نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ ٹرنوپل میں آج سے مکمل فعال ہو گا، یوکرین سے نکلنے کے لیے تمام طلباءفوری ٹرنوپل پہنچیں۔نویل کھوکھر نے مزید کہا کہ یوکرین میں خار کیف سے ٹرنوپل کے لیے ٹرین سروس موجود ہے، ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر سفارتخانے کے تعلیمی مشیر کی خدمات حاصل کریں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر پاکستانی طلباءکو ٹرنوپل پہنچایا جائیگا، طلبا کی مدد کے لیے دو فوکل پرسن تعینات ہیں۔

ترنوپیل میں فوکل پرسن کی تفصیلات یہ ہیں: ڈاکٹر شہزاد نجم (موبائل فون نمبر+380632288874 +380979335992) ۔دارالحکومت کیف میں بھی سفارت خانے کے فوکل پرسن (موبائل فون نمبر +380681734727) پر پاکستانی طلبا  کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں حالات کافی کشیدہ ہوچکے ہیں ۔لوگ کیف کو چھوڑکر دوسرے شہروں میں منتقل ہورہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:روس کے یوکرائن پرحملے جاری۔ ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ 137 افراد ہلاک