عدالتوں کو نہ گھسیٹیں انھیں اپنا کام کرنے دیں،شازیہ مری 

Feb 25, 2021 | 19:36:PM
عدالتوں کو نہ گھسیٹیں انھیں اپنا کام کرنے دیں،شازیہ مری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما سازیہ مری کا کہنا ہے کہ آئین میں لکھا ہوا ہے کہ ادارے سیاست میں حصہ نہیں لینگے ،حکومت عدالتوں کو سیاست میں گھسیٹے انھیں اپنا کام کرنے دے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کیا چل رہا ہے، آپ لوگوں سے معلومات ملتی ہیں۔ جمہوری سوچ رکھنے والا شخص یہ ہی چاہے گا کہ آئین کے مطابق الیکشن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ذریعے پارلیمنٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کا جو ماحول بنادیا گیا اس پر افسوس ہے۔ جب باہر دبائو آتا ہے تو قانون سازی کی جاتی ہے۔ باہر سے مراد جن سے پیسے لے کر حکومت چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ذریعے سیاستداں اور پارلیمنٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے۔