تنقید کا سامنا ہے لیکن کم بیک ضرور کریں گے، بابر اعظم

Dec 25, 2022 | 16:42:PM
تنقید کا سامنا ہے لیکن کم بیک ضرور کریں گے، بابر اعظم
کیپشن: قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس وقت ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہے، بیٹنگ ہی ہماری اسٹرینتھ ہے
سورس: پی سی بی ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے سلیکٹرز سے بات ہوگئی ہے، کراچی ٹیسٹ کیلئے فائنل الیون دیکھ کر منتخب کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیسٹ میچ میں ایک غلطی میچ تبدیل کر دیتی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔

ان کا کہنا تھا انگلینڈ کے خلاف جو بہترین الیون لگ رہی تھی وہ ہم نے کھلائی، شکست کی وجہ سے تنقید ہو رہی ہے لیکن پورا یقین ہے کم بیک ضرور کریں گے، پریشر نہیں لیتا کیونکہ دباؤ میں گیم اور خراب ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ، ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس وقت ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہے، بیٹنگ ہی ہماری اسٹرینتھ ہے، وکٹ ضرور ٹیم کو سپورٹ کرتی ہے مگر آپ کو کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کافی اچھی لگ رہی ہے، وکٹ آسٹریلیا جیسی لگ رہی ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اچھی نہیں رہی، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہے۔