ایران نےدفاعی نظام پر برطانیہ کے مداخلت پسندانہ بیان  کو مسترد کردیا

Dec 25, 2021 | 22:32:PM
ایران، ،ساحلی ،علاقوں ، میزائل، فائر
کیپشن: ایران کے ساحلی علاقوں میں میزائل فائر کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کے دفاعی نظام کی طاقت و توانائی پر برطانیہ کے مداخلت پسندانہ بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے برطانیہ کے مداخلت پسندانہ موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی قوانین کے دائرے اور اپنے ملک کی دفاعی ضرورتوں کے پیش نظر اقدام کر رہا ہے اور برطانیہ کا اس قسم کا موقف نہ فقط ایران کے داخلی امور میں مداخلت ہے بلکہ لندن کی دوغلی پالیسی کا شاخسانہ بھی ہے۔دوسری جانب قدس کی صیہونی حکومت نے بھی ایران کے میزائلی تجربوں پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیغمبر اعظم (ﷺ) 17 نامی مشق کا آخری مرحلہ کل مکمل کرلیا اور اس مرحلے میں ایک ہی ہدف پر 16 میزائل فائر کئے گئے ۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیر کے روز سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں صوبہ ہرمزگان، بوشہراور خوزستان کے ساحلی علاقوں میں، مشترکہ فوجی مشقوں کاآغاز کیا تھا جس میں بری ، بحری اور فضائی دستوں کے علاوہ عوامی رضاکار فورس بسیج کے بعض یونٹوں نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:واہ جی واہ۔۔ورزش کرو جوان رہو۔۔ عمران خان، طیب اردوآن کے بعد الہام علی یوف کی ویڈیو کے چرچے