ایک کروڑ شکار فیس والا برفانی چییتا۔۔۔وزیراعظم کی شئیرکردہ ویڈیو تیزی سے وائرل

Dec 25, 2021 | 22:06:PM
برفانی, چییتا وزیراعظم ، ویڈیو
کیپشن: برفانی چییتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان  نے ٹویٹر پر پاکستان میں پائے جانے والے نایاب سفید برفانی چیتے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شئیر  کی ، جسے لوگوں نے بہت پسند کیا اور یہ ویڈیو  تیزی سےوائرل ہوگئی۔لوگوں نے اس پر بہت خوبصورت کبمنٹس دینے شروع کردئیے۔ وزیراعظم نےاپنی ٹویٹر  پر جاری کردہ  پوسٹ میں لکھا'' گلگت بلتستان کے علاقے خپلو میں انتہائی شرمیلے جانور برفانی چیتے کی نایاب فوٹیج''۔ 

 واضح رہے شکار اور بے جا انسانی مداخلت کی وجہ سے پاکستان میں  برفانی چیتا نایاب ہوتا جا رہا ہے اور اس وقت اس کا شمار دنیا میں جانوروں کی تیزی سے ختم ہونیوالی اقسام میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں200 سے400 کے درمیان برفانی چیتے ہیں اور انہیں بھی اپنی بقا کا مسئلہ درپیش ہے ۔ورلڈ وائڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) والے اس حوالے سے مقامی افراد کے ساتھ ملکر برفانی چیتے کے بچاؤ کی مہم چلا رہے ہیں۔2008میں حکومت پاکستان نے ٹرافی ہنٹنگ کا سلسلہ شروع کیا تھا، برفانی چیتے کے شکار کے لائسنس کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جس میں سے 15 فیصد حکومت اور باقی مقامی آبادی کو ادا کیا جاتا ہے اور یہ ٹرافی ہنٹنگ زیادہ تر غیرملکی شکاری کرتے ہیں۔ برفانی چیتے کا پاکستان میں مسکن کوہ ہندو کش اور کراکرم کا پہاڑی سلسلہ ہے۔ یہ گلگت بلتستان، خیبرپختون خوا اور آزاد کشمیر میں نظر آتاہے۔ یہ کسی بڑی اور خونخوار بلی کی مانند دکھائی دیتا ہے۔ سر سے لے کر دم تک انکی لمبائی 30 سے 50 انچ ہوتی ہے۔ البتہ اس کی دم بہت لمبی ہوتی ہے۔ ان کا وزن27 سے55 کلوگرام تک ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واہ جی واہ۔۔ورزش کرو جوان رہو۔۔ عمران خان، طیب اردوآن کے بعد الہام علی یوف کی ویڈیو کے چرچے