حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار نہیں۔۔عمران خان کا پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم

Dec 25, 2021 | 21:37:PM
عمران, خان , ولادی میر, پیوٹن
کیپشن: عمران خان اور ولادی میر پیوٹن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی آزادی اظہار نہیں ہے۔

ایرانی چینل کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کہا کہ ہم مسلمانوں خصوصاً مسلم رہنماؤں کو، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لئے اس پیغام کو غیر مسلم دنیا کے رہنماؤں تک پہنچانا چاہیے۔

دوسری جانب  اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ توہین رسالت (ص) سے متعلق روسی صدر کا بیان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی رہنما رروس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے بیان کی تائید کریں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں سے متعلق مذمتی بیان دینے پر ہم روسی صدر کے  شکر گزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا کے رہنماؤں کو اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہوکر کام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جمعرات کو اپنی سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پیغمبر کی شان میں گستاخی مذہبی آزادی اور مسلمانوں کے جذبات کی خلاف ورزی ہے اور پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں گستاخی آزادی اظہار میں شمار نہیں ہوتی۔روسی صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ فنکارانہ آزادی کی اپنی حدود ہیں اور اس سے کسی دوسرے کی آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔ مذہبی شخصیات کی اہانت آمیز تصاویر ان کے چاہنے والوں کو تشدد پر اکسانے کا باعث بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واہ جی واہ۔۔ورزش کرو جوان رہو۔۔ عمران خان، طیب اردوآن کے بعد الہام علی یوف کی ویڈیو کے چرچے