توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع

Aug 25, 2023 | 12:35:PM
توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گہا ہےکہ جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں،مشکلات کے باعث شوہرسے 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی،اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے۔

بشریٰ بی بی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی آئین اورقانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں،جدوجہد کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے پرعزم ہیں،دوران قید چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن بھی کم ہوگیا ہے،70 سالہ شخص کی گرتی صحت زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن  کی سفارش، نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا

بشریٰ بی بی کا اپنے بیان حلفی میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی  نے کہا ہے کہ ملک کیلئے کسی بھی سختی اور قربانی کو جھیلنےکو تیار ہوں،  سپریم کورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی خراب حالت کا فوری نوٹس لے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔