کورونا کی آڑ میں انسانی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔۔لندن اور جرمنی میں لاک ڈاﺅن کیخلاف احتجاج

Apr 25, 2021 | 21:06:PM
 کورونا کی آڑ میں انسانی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔۔لندن اور جرمنی میں لاک ڈاﺅن کیخلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )لندن اور جرمنی میں لوگ لاک ڈاﺅن کے خلاف سڑکوں پر آ گئے، سینٹرل لندن میں ہونے والے مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں آزادی کےلئے متحد کے نام سے ہونے والے مظاہرے میں لوگوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کی آڑ میں انسانی حقوق چھین رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میں مارچ میں دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
 ادھرجرمنی میں رات کا کرفیو توڑ کر لوگ سڑکوں پر آ گئے، وبا کے باعث لگائی گئی سخت پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن شہر فرینکفرٹ میں سیکڑوں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
 لوگوں کا کہنا تھا وہ اپنی آزادیوں کو مزید کھونے نہیں دیں گے۔ احتجاج میں شریک افراد نے سوال اٹھایا کہ کیا وائرس صرف رات ہی کو پھیلتا ہے۔واضح رہے جرمنی میں مہلک وائرس سے مزید 181 افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے رات دس سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو لگا رکھا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔وزارت تعلیم کا پرائیویٹ سکولز کو نویں سے بارہویں تک کلاسز بند کرنے کاحکم