کورونا کے اشارے تشویشناک ۔۔صدر مملکت کی احتیاط کی اپیل

Apr 25, 2021 | 19:07:PM
کورونا کے اشارے تشویشناک ۔۔صدر مملکت کی احتیاط کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کے اشارے تشویشناک ہیں، اس سے بچا ﺅکےلئے ہم سب کو احتیاط اور نظم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ 
 اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال میں اگر ہم خود منظم نہ ہوئے تو پولیس کی نگرانی بھی ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نبینے اس امت کو نظم سکھایا، میں سب سے استدعا کرتا ہوں کہ گھر پر رہیں، ماسک پہنیں اور ہاتھ دھوئیں۔ 
صدر عارف علوی نے کہا کہ مجبوری میں باہر نکلنا پڑے تو سماجی فاصلہ رکھیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ دعا مانگیں گے تو اللہ ضرور مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ملک بھر 5611 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  حکومت پاکستان کی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55128 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 5611 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 118 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.17 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17117 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 95627 تک جاپہنچے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں۔کراچی اور حیدرآباد کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ