لوگ احتیاط نہیں کرینگےتوپھرمکمل لاک ڈاؤن ہوگا:  یاسمین راشد 

Apr 25, 2021 | 14:17:PM
لوگ احتیاط نہیں کرینگےتوپھرمکمل لاک ڈاؤن ہوگا:  یاسمین راشد 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد  نے کہا کہ بلاول بھٹو کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید مناسب نہیں، جو ویکسین سندھ کودی گئی تھی وہ تو ابھی تک استعمال نہیں ہوئی۔ کورونا وبا سے بچنے کےلئے اگر لوگ احتیاط نہیں کرینگےتوپھرمکمل لاک ڈاؤن کرسکتےہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونامثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 56 نئے کیسز رپورٹ اور 67 افرادکورونا سےجاں بحق ہوئے، صرف لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصدہے، فیصل آبادمیں27 راولپنڈی میں بھی کیسز10فیصدبڑھ گئےہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہورمیں28اموات ہوئیں۔ صوبے میں ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کروائی جارہی ہے،  کمرشل سرگرمیاں شام 6بجےکےبعدبندہوں گی،  ریسٹورنٹس پراِن ڈورڈائننگ بند ہوگی، ایمرجنسی آپریشن کے علاوہ دیگر سرجریز پر پابندی لگادی گئی ہے، لاہورمیں 15 اور راولپنڈی کے 10 مقامات پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے،   8 فیصد سے زیادہ شرح والے تمام اضلاع میں  پابندیاں لگانے لگے ہیں۔

  لاہور کے پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں50وینٹی لیٹر موجود ہیں اور آج مزید 23 نئے وینٹی لیٹر لگائےجا رہے ہیں، گوجرانوالہ میں88 فیصد، لاہور میں 89 فیصد اور راولپنڈی میں 38 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، پنجاب میں اس وقت آکسیجن فراہمی کی صورتحال بہتر ہے، پھر بھی سیکرٹری صنعت سے کہا ہے کہ صنعتوں کو آکسیجن کی سپلائی نسبتا کم کریں اور بچنے والی آکسیجن اسپتالوں کو فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیںایک ساتھ 35 خواتین سے عشق۔۔جعلساز گرفتار