کورونا خطرات۔۔ حکومت سندھ کا  بھی پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

Apr 25, 2021 | 10:14:AM
کورونا خطرات۔۔ حکومت سندھ کا  بھی پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کرتے ہوئے حکومت سندھ نے پاک فوج کی خدمات کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔

سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت متحرک ہو گئی  اور آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات کے لئے حکومت سندھ نے وزارت داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست دے دی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی خدمات سول انتظامیہ کی مدد کے لئے درکار ہیں۔حکومت سندھ کا خط میں کہنا ہے فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت تیار ہے، کورونا کی صورتحال بدتر ہوئی تو لاک ڈاؤن کر دیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 118 افراد کی جان لے گیا، 5611 نئے کیسز رپورٹ