ن لیگ کی سیاست وینٹی لیٹر پر ،شین لیگ جیل سے باہر آ گئی ‘ فردوس عاشق اعوان

Apr 25, 2021 | 00:11:AM
ن لیگ کی سیاست وینٹی لیٹر پر ،شین لیگ جیل سے باہر آ گئی ‘ فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے 364رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں گوجرانوالہ کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک ہوتا رہاہے لیکن گوجرانوالہ کی یکساں اور بلاامتیاز ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔گوجرانوالہ رمضان بازاروں کے دورے کا مقصد اشیا کے میعار اورمقدار کی پڑتال کرنا ہے گوجرانوالہ کی انتظامیہ ٹیم ورک کے ساتھ کام کرکے ناجائز منافع خوروں کی کمر توڑنے کیلئے کوشاں ہے ۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ہم مڈل مین کے کردار کو ختم کرکے آٹو میشن پر لے جارہے ہیں۔ آٹو میشن کے ذریعے شفافیت،ڈیمانڈ اور سپلائی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی نظر آئی ہے۔مرغی چور مافیا کو سی ڈی سی اور سی پی او نے بے نقاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے پولٹری اور چینی کی قیمتیں واٹس ایپ پر مقرر ہوتی رہیں عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایکس ملز ریٹ مقرر کروایا 80روپے ایکس ملز اور عوام کو 85روپے فی کلوگرام کے حساب سے رمضان بازاروں میں چینی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نظر میں کوئی قانون سے بالا نہیں۔ماضی میں یہ علاقہ زراعت کے حوالے سے مالا مال رہا.یہاں انتظامیہ مافیا کا حصہ بنتی تھی گرین بیلٹس پر قبضے کئے جاتے رہے لیکن انتظامیہ نے شتر مرغ کے طرح اپنا سر زمین میں چھپائے رکھا۔
فردوس عاشق نے کہا کہ انصاف موبائل شاپس کے ذریعے نوجوانوں کو یہ سہولت دے رہے ہیں۔ ریڑھی یا تھری ویلر کے ذریعے دور دراز عوام کو سہولت باہم پہنچائیں۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان محاذ پر کھڑی ہے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائیں گے۔کورونا کو عوام کے تعاون سے شکست دینی ہے کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاط کے علاوہ کوئی حل موجود نہیں ہم نے سماجی فاصلوں کو اپنا کر اس سے بچنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاق المدارس العربیہ نے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا