جی ایچ کیو والے آئینی یا بین الاقوامی ایشوز پر تعاون چاہتے ہیں تو مجھے یا کسی اور جج کو دعوت دے سکتے ہیں، جسٹس فائز عیسی

Sep 24, 2022 | 15:09:PM
جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو والے آئینی یا بین الاقوامی ایشو سے تعاون چاہتے ہیں تو مجھے یا کسی اور جج کو دعوت دے سکتے ہیں
کیپشن: جی ایچ کیو والے آئینی یا بین الاقوامی ایشو سے تعاون چاہتے ہیں تو مجھے یا کسی اور جج کو دعوت دے سکتے ہیں، جسٹس فائز عیسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو والے آئینی یا بین الاقوامی ایشو زپر تعاون چاہتے ہیں تو مجھے یا کسی اور جج کو دعوت دے سکتے ہیں۔

 انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں جسٹس قاضی فائز عیسی سے سوال و جواب کا سیشن ہوا، جس میں سوال کیا گیا کہ جی ایچ کیو میں آئینی و بین الاقوامی ایشوزسے متعلق ریسرچ اینڈ لیگل لاء ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے، عدلیہ ان سے کوآرڈینیشن کیوں نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان مسلح جھتے لے کر آئے تو اسے روکیں گے: رانا ثںااللہ کی وارننگ

جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ مجھے علم نہیں ہے کہ فوج نے کوئی ادارہ قائم کیا ہے، اگر وہ چاہیں تو میں انہیں یہ کوآرڈینیشن دینے کیلئے تیار ہوں کہ ٹینکس اور توپ خانہ کیسے چلاتے ہیں، اگر وہ آئینی یا بین الاقوامی ایشوز سے متعلق کوآرڈینیشن چاہتے ہیں تو مجھے یا کسی کو بھی دعوت دے سکتے ہیں۔

 جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ججوں اور بیوروکریٹس کو کاریں دینا بند کر دیں، وہ پیسہ سائیکل، پیدل چلنے کے راستوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کیا جائے۔