فضائی آلودگی کا راج، لاہور دھندلا گیا

فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر

Nov 24, 2023 | 09:16:AM
فضائی آلودگی کا راج، لاہور دھندلا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاطمہ خان) سموگ سے لاہور کا منظر دھندلا ہو گیا، فضائی آلودگی میں آج لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔

صوبائی دارالحکومت اور باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج شہر لاہور کا دوسرے نمبر پر قبضہ ہے جبکہ پاکستان میں لاہور بدستور سر فہرست ہے، سموگ کے باعث لاہور دھندلا گیا ہے، بڑھتی آلودگی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے لگے ہیں تو درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’محسن سپیڈ‘ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک اور لقب مل گیا

شہر لاہور کے ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 306 ریکارڈ کی گئی، فیز 8 ڈی ایچ اے میں 457 ,لاہور امیریکن سکول 356, کینٹ پولو گراؤنڈ 488، ایچیسن کالج 389, شاہراہ قائداعظم 545 ، جوہر ٹاؤن میں 308 فضائی آلودگی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

شہر لاہور کا درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہو گیا، موجود درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے سموگ سے بچاؤ کے لیے اقدامات میں تیزی، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی، ماہرین کی جانب سے بھی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور ماسک کے استعمال کو لازمی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بارش کے کوئی امکانات نہیں ظاہر کیے گئے البتہ ہفتے اور اتوار کے روز بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔