واٹس ایپ فون کے بغیر اکاؤنٹ پر لاگ ان کرنا اب ممکن

Nov 24, 2023 | 08:46:AM
میٹا کی زیر ملکیت مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں اب فون کے بغیر اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا ممکن ہوگیا ہے۔     
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) میٹا کی زیر ملکیت مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں اب فون کے بغیر اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا ممکن ہوگیا ہے۔     

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو شاید اب تک کا سب سے خاص اور منفرد مقام اور حیثیت رکھے گا۔ اس نئے فیچر میں صارفین اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا متبادل طریقہ کار  یعنی  اپنے ای میل ایڈریس استعمال کرکے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔ یہ فیچر ایس ایم ایس ویری فکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔

ای میل ویری فکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور ڈویژن سے پی ٹی آئی کا صفایا، بڑے عہدیداروں نے راہیں جدا کر لیں

رپورٹ کے مطابق یہ سائن ان ہونے کا بیک اپ طریقہ کار ہوگا اور نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر کے اندراج کی ضرورت برقرار رہے گی۔ صارف کا ای میل ایڈریس صرف اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال ہوگا اور دیگر صارفین کو نظر نہیں آئے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے  آئی فون صارفین کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے آپشن پر کلک کریں۔ اس جگہ آپ کو ای میل لاگ ان آپشن نظر آئے گا، جس کو ان ایبل کرکے اپنے ای میل ایڈریس کا اندراج کریں۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا۔