آئی ایم ایف کا پاکستان سے ’’ڈو مور‘‘کا مطالبہ

Nov 24, 2022 | 12:50:PM
آئی ایم ایف,پاکستان,عالمی مالیاتی ادارے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں مستحقین کو زیادہ متاثر طریقے سے امداد دینا چاہتاہے، اسی لیے متاثرین کی ضروریات کو ٹارگٹ کرکے امداد پہنچانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے پالیسیوں میں ترجیحات پر بات چیت ہو رہی ہے اور ساتھ ہی ریکوری پلان کی بروقت تیاری بھی ضروری ہے۔