یو اے ای میں قید شہریوں کیلئے خوشخبری

Nov 24, 2020 | 23:29:PM
یو اے ای میں قید شہریوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کے صدر نے قومی دن کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن کی مناسبت سے 628 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔اماراتی صدر نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں پر عائد ہونے والے جرمانے بھی ادا کرے جبکہ انہوں نے معمولی جرمانے والے قیدیوں کے جرمانے معاف کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کے اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کی تکلیف میں آسانی ہوسکے۔یو اے ای کی حکومت نے مملکت کے قومی دن اور یوم شہدا کی مناسبت سے یکم دسمبر سے تین دسمبر تک تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 متحدہ عرب امارات میں دو دسمبر 1971 کو 7 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، فجیرہ، ام القوین اور راس الخیمہ کے اتحاد کا اعلان ہوا تھا۔