سر کا ری کا لج میں پنجابی بولنا ممنوع قر ار دیدیا گیا

Nov 24, 2020 | 19:09:PM
سر کا ری کا لج میں پنجابی بولنا ممنوع قر ار دیدیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلستان کالونی فیصل آباد کا ایک نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں طالبات کو پنجابی زبان کے استعمال سے منع کیا گیا ہے۔ سب سے حیرت انگیز با ت یہ ہے کہ اس نوٹس کے ساتھ ہی نظم و ضبط کی تلقین بھی کی گئی ہے۔ یہ نوٹس سو شل میڈیا پر تو آگیا ہے مگر اس کے با رے میں کالج کی پرنسپل انور بیگم کا کہنا ہے کہ بینر پر پنجابی زبان پر پابندی کے حوالے سے خطاطی کی غلطی ہوئی، طالبات پر پابندی کالج میں نظم وضبط کیلئے لگائی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلستان کالونی فیصل آبا دکی پرنسپل انور بیگم نے مزید کہا کہ وہ خود پنجابی ہیں، انہوں نے صرف غیرمہذب پنجابی زبان کے استعمال سے طالبات کو روکا ہے، کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا۔ کالج کی پرنسپل کا کہنا ہے کہ اس نوٹس سے ہمارا مقصد یہ تھا کہ سٹو ڈنٹس نازیبا الفاظ کیلئے پنجابی زبان کو استعمال نہ کریں۔باقی اداروں میں قومی زبان اردو استعمال بو لی جا تی ہے، پرنٹنگ میں بھی غلطی ہے جو ہم نے لکھنے کو کہا تھا وہ نہیں لکھاگیا ہے۔