خیرپور : تنخواہ کی عدم ادائیگی ، بلدیہ ملازم بچے فروخت کرنے پر مجبور

Nov 24, 2020 | 15:26:PM
 خیرپور : تنخواہ کی عدم ادائیگی ، بلدیہ ملازم بچے فروخت کرنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز : محکمہ بلدیات کی غلط پالیسیوں کے باعث غریب ملازم اپنی اولاد کو فروخت کرنے پر مجبور۔رانی پور ٹاؤن کمیٹی خیر پور کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہ لینے سے محروم ہیں جس پر  ملازم نےریڑھی پر اپنے بچوں کو فروخت کرنے کے اعلانات لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں محکمہ بلدیات کی غلط پالیسیوں کے باعث غریب ملازم اپنی اولاد کو فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا ، بتایا گیا ہے کہ رانی پور ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین کو پچھلے  چار ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی جس پر ملازمین نے ٹاؤن انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر  سردار قاضی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئےریڑھی پر اپنے بچوں کو فروخت کرنے کے اعلانات لگادیئے۔

متاثرہ ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں چار ماہ سے تنخواہ سے محروم رکھا  گیا ہے جو کہ ہم غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے،ہمارے گھروں میں بھوک نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، متعلقہ حکام ہماری کوئی بات نہیں سنتے ہیں۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بیمار بچوں کا علاج نہیں کروا سکتے ، ہم دل پر پتھر رکھ  کر بچوں کو فروخت کر رہے ہے،ایڈمنسٹریٹر سردار قاضی جھوٹے  دلاسے دے رہا ہے، ہمیں ابھی تک تنخواہ جاری نہیں کی گئی،متاثرین نے

اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہمیں تنخواہ دی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔