پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایاگیا،خاموش نہیں رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پییلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر ایڈووکیٹ امجد حسین نی گلگت بلتستان کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سے متعلق بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔میر وزیر بیگ نے جی بی اے 2 گلگت 2 کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف ملنے تک خاموش نہیں رہیں گے، پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق :جی بی اے21 غذر 3، دوبارہ گنتی کی جا رہی ہے ،دوسری جانب پولیس کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج آج بھی جاری ہے ،جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ روڈ پر قائم پیپلزپارٹی کا مرکزی الیکشن مہم آفس سیل کر دیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ،جی بی اے2 گلگت2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج پر پیپلز پارٹی کا احتجاج جاری ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز جلائو گھیراو اور پرتشدد احتجاج کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔