وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، آج 14 نکاتی ایجنڈے پر غورہوگا

Nov 24, 2020 | 10:29:AM
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، آج 14 نکاتی ایجنڈے پر غورہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میںوزیر اعظم کی زیر صدارت 14 نکاتی ایجنڈا زیر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر قانون، ارکان پارلیمنٹ، کی قومی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور رکن شمولیت کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔

مزید یہ کہ وزیر اقتصادی امور جی 20 ممالک کی جانب سے قرضوں میں ریلیف کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ کابینہ کو قومی اداروں کے سربراہان کی خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق :اجلاس میں سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے اور ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کے ایڈیشنل چارج کی توسیع کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے منافع اور نقصان سمیت معاشی اعشاریوں سے متعلق اور پاکستان ریلویز کی بحالی کے ازسرنو پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل ملازمین کے پے اسٹرکچر تبدیلی اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کیایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: