برطانوی وزیر اعظم کا 2دسمبر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

Nov 24, 2020 | 10:24:AM
برطانوی وزیر اعظم کا 2دسمبر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کا اس حوالے سے  کہنا ہے کہ 2 دسمبر کو نیشنل لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا، جس کے بعد جم اور دکانیں بھی 2 دسمبر سے کھل جائیں گی۔

 برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جن جگہوں پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہوا تو انہیں بند ہی رکھیں گے جبکہ مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات تفویض کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔ معروف برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو انتہائی مؤثر قرار دے دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کہ ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج انتہائی متاثر کن ہیں، تاہم ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک کیے جائیں گے۔ ویکسین کم قیمت اور اسے اسٹور کرنا بھی آسان ہوگا۔

واضح رہےکہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی کے بعد پُرامید ہیں کہ رواں برس کے آخر تک عالمی وبا کو ختم کردیا جائے۔ کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں جلد ہی ہم عالمی وبا پر قابو پالیں گے اور ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں نے ویکسین کی تیاری کے لیے نیا معیار اپنایا ہے، بین الاقوامی برادری کو ویکسین فراہمی کے لیے نیا معیار طے کرنا ہوگا۔ جیسے ویکسین تیار ہوئی ہے ویسے ہی منصفانہ طور پر تقسیم بھی ہونی چاہئے۔