رمضان المبارک سے پہلے مہنگائی کا طوفان

 گھی، کوکنگ آئل، سفید چنے اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں اضافہ 

Mar 24, 2022 | 22:59:PM
 گھی۔ کوکنگ آئل۔سفید چنے ۔ اضافہ ۔کوکنگ آئل۔فی کلو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) رمضان المبارک سے پہلے مہنگائی کا طوفان ۔قیمتیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔گھی، کوکنگ آئل، سفید چنے اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا۔درجہ اول گھی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 450 سے بڑھ کر 455 روپے فی کلو ہو گئی، 16 کلوگرام گھی کے کنستر کی قیمت 7150 روپے مقرر کردی گئی۔
 درجہ اول کوکنگ آئل بھی 10 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا، خوردنی تیل کی قیمت 480 سے بڑھ کر 490 روپے فی لٹر ہوگئی، 5 لٹر آئل پیک 50 روپے اضافے سے 2450 روپے کا ہوگیا ہے۔مارکیٹ میں سفید چنے کی قیمت 20 روپے کلو بڑھا دی گئی جس کے بعد سفید چنے کے نرخ 230 روپے فی کلو مقرر کردئیے گئے، پکوڑیاں 80 روپے اضافہ کے بعد 400 روپے فی کلو ، ایک لٹر شربت بوتل 10 روپے اضافہ کے بعد 290 روپے کی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔شوگر کے مریضوں کے لئے ناشتے میں بہترین غذائیں کونسی ؟