آنلائن قربانی کا جانور خریدنے سے گریز کریں ، ایف آئی اے نے خبردار کر دیا

Jun 24, 2023 | 23:56:PM
آنلائن قربانی کا جانور خریدنے سے گریز کریں ، ایف آئی اے نے خبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عید قرباں پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرنے والے ہو شیار جائیں، آن لائن قربانی کے جھانسے میں نا آئیں ورنہ لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔

ایف آئی اے نےسوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر عوام کومتنبہ  کردیا ہے، کچھ نوسر باز عام شہریوں کو سبز باغ دکھا کر لوٹنے میں مصروف ہیں ،شہری شدید گرمی میں دوڑ بھاگ سے بچنے کیلئے آن لائن قربانی کے جانور خریدنے کی کوشش میں جعلسازی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، ہفتے بھر کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

ترجمان ایف آئی اےکے مطابق کچھ  جعل ساز سوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کی پرکشش قیمت دکھاکر،جانور کی تصاویر واٹس اپ کرتے ہیں اور شہریوں سے ایڈوانس رقم کا مطالبہ کرتے ہٰیں،جس کے بعد شہری ان کے جھانسے میں آکر رقم بھیج دیتے ہیں اور پھر اپنی دن رات کی محنت سے کمائی ہوئی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر جانوروں کی خریداری سے اجتناب کریں اور اس خطرناک مہم سے خود کو محفوظ بنائیں اور جانوروں کی آن لائن فروخت کے اشتہارات سے متعلق فوری طور پر  ہمیں  آگاہ کریں۔