سینیٹ الیکشن؛ مرحوم سینیٹرڈاکٹر سکندر میندھرو کی بیوہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

Jun 24, 2022 | 22:57:PM
الیکشن کمیشن، سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست، 3امیدواروں کے کاغذات نامزدگی، درست قرار،
کیپشن: سینیٹ الیکشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ میں سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دےدیا جبکہ پیپلز پارٹی کے مرحوم سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی بیوہ ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کے کاغذات مسترد کردیئے۔
 ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے جن امیدواروں کے نامزدگی فارم درست قرار دیے گئے ہیں ان میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر کریم خواجہ ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ اور تحریک انصاف کے نورالحق قریشی شامل ہیں ،جبکہ پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو عدت میں ہونے کی وجہ سے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئیں ان کی نمائندگی تجویز و تائید کنندہ اور وکیل نے کی مگر وہ امیدوار کا اصل شناختی کارڈ پیش نہیں کرسکے۔ اسی بنیاد پر ان کا نامزدگی فارم مسترد کیا گیا اور امکان ہے کہ اپیل میں انکے کاغذات منظور ہونگے۔
کل ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 28 جون تک ان اپیلیوں کے فیصلے ہونگے29 جون کو نظرثانی فہرست جاری ہوگی، امیدوار کاغذات نامزدگی 30 جون تک واپس لے سکیں گے۔ ٹیکنو کریٹ کی اس نشست کیلئے پولنگ 6 جولائی کو سندھ اسمبلی عمارت میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ 
واضح رہے کہ ٹیکنو کریٹ کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئےبڑی خوشخبری؛ حکومت کا بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان